'نوازشریف نے لندن میں ٹھنڈی ہوائیں تو کھائیں،علاج نہیں کرایا'
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ نواز شریف واپس نہ آئے تو ان کے حصے میں تاریخ کی بدترین رسوائی آئے گی۔ اپوزیشن نے اپنے بدعنوان قائدین کو بچانے کےلئے فیٹف کونامنظور کرکے عوام سے مذاق کیا۔ 13سال سے سندھ میں برسراقتدار حکومت نے بارش کے پانی کو سنبھالنے کےلئے مدد مانگی جو قابل شرم بات ہے۔
محکمہ تعلقات عامہ لاہورمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے واپس نہ آنے کی صورت میں شہباز شریف نااہل ہونے کےلئےتیار ہوجائیں۔مسلم لیگ ن کے مفرور قائد نے لندن میں ٹھنڈی ہوائیں تو کھائیں،لیکن علاج نہیں کرایا۔ وہ وہاں بیٹھ کر اب مولونا فضل الرحمن کو تحریک چلانے کےلئے ابھار رہے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ حکومت نے فیٹف کا بل قومی اسمبلی میں سادہ اکثریت میں منظور کروا لیا مگر سینیٹ میں پاکستان کے دشمنوں نے اپنی لوٹ مار کو بچانے کےلئے یہ بل منظور نہیں ہونے دیا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کراچی کی صورتحال افسوس ناک ہے۔13 سال تک وہاں حکومت کرنے والوں نے نالیاں اور نالے صاف کروانے کےلئے مدد طلب کی جو قابل افسوس بات ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔