کراچی : گزشتہ روز کی بارش سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

کراچی میں گزشتہ روزہونے والی بارش کے بعدپیش آنے والے مختلف...
شائع 26 اگست 2020 08:21pm

کراچی میں گزشتہ روزہونے والی بارش کے بعدپیش آنے والے مختلف حادثات وواقعات میں تین بچوں سمیت 9 افرادجاں سے گئے،دیگرواقعات خاتون سمیت متعدد افرادزخمی بھی ہوئے۔

کراچی میں گزشتہ بادل برسنے کاسلسلہ شروع ہواتومختلف حادثات وواقعات بھی رونماہوئے۔

گزشتہ رزوز سے تاحال مختلف علاقوں میں حادثات کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 9 افرادجاں بحق ہوئے،،شاہ فیصل اورملیرسموگوٹھ میں ڈوب کردوافرادجاں بحق ہوئے۔

کورنگی کراسنگ ندی سے ڈوبی 28 سالہ عبیداللہ کی لاش ملی،،سائب بی میں ندی میں ڈوب کر11 سالہ بچہ جان سے گیا،،گلبہار،پاکستان چوک اور ایوب گوٹھ میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

ہاکس بے میں 13سالہ شازبان پانے میں جوبڑمیں ڈوب کے ہلاک ہوا،بھینس کالونی میں گھرکی دیوارگرنے کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ دم توڑگیاجبکہ خاتون زخمی ہوئی۔

بارش کے دوران دیگرواقعات میں متعددشہری زخمی بھی ہوئے۔