شاہ محمود قریشی سے سبکدوش سفیروں کی ملاقاتیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے امریکا اور انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیروں نے الوداعی ملاقاتیں کی ہیں۔
وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
امریکی ناظم الامور پال جونز نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے الوداعی ملاقات کی،ملاقات میں پاک امریکہ دو طرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں امریکی سفارتکار کی خدمات کو سراہا،انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر آئیون سویودری عًمری سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کے دوران کہاپاکستان ،انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
وزیر خارجہ نے برادر ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری لانے کے لئے، سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہا،وزیر خارجہ نے دفاع، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا،اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر سلامتی کونسل میں ہونے والے مباحثے میں مثبت کردار ادا کرنے پر انڈونیشیا کا شکریہ ادا کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔