کراچی : حالیہ بارشیں، مجموعی طور پر 30 جاں بحق

کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے حادثات کے دوران 30 افراد جاں...
شائع 26 اگست 2020 09:57pm

کراچی میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے حادثات کے دوران 30 افراد جاں بحق ہوچکےہیں 6جولائی سے 25اگست تک کرنٹ لگنے سے 14 افراد جاں بحق ہوئے چھتوں سے گرنےسے10 جبکہ پانی میں ڈوبنے سے 3افرادکی جان چلی گئی ۔ کراچی میں حالیہ بارشوں سےہونےوالےحادثات کےدوران تیس افرادجان سے گئے ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق 6جولائی سے25اگست تک کرنٹ لگنےسے 14افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ بارشوں میں چھت سے گرنے کے حادثات میں 10 افراد جان سے گئے ۔

کراچی میں ڈوبنے کے واقعات میں 3 افراد جان سے گئے۔ جبکہ تین افراد دیگر حادثات میں جاں بحق ہوئے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لانڈھی نمبر 4 میں دکان کے شٹر سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

سٹی کوٹ ،سول اسپتال ، ماڈل کالونی،گلشن اقبال بلاک 13 ڈی ،گلستان جوہر میں ایک اپارٹمنٹ میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

کٹی پہاڑی کے قریب آبادی پر کرنٹ لگنے سے 13 سالہ بچہ کاشان جاں بحق ہوا۔ میوہ شاہ قبرستان کے قریب بھی کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں 6 سال کا بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا ۔

گزشتہ روز پیر آباد ندی میں ڈوبنے والے بچے کی لاش ریکسر ندی سے نکال لی گئی ہے ۔

سرجانی ندی میں ڈوب کر ایک بچہ جاں بحق ہوا، بنارس کے قریب بھی 6 سال کا بچہ ندی میں ڈوب گیا۔