اندرون سندھ بھی بارش سے متاثر، گھارو پانی میں ڈوب گیا
کراچی ہی نہیں اندرون سندھ بھی بارش نے تباہی مچا دی ہے ، ضلع ٹھٹھہ کے شہر گھارو کے چار وارڈ پانی میں مکمل ڈوب چکے ہیں۔
کراچی کے ساتھ ساتھ اندرون سندھ بھی بارش سے شدید متاثر ہوا ۔ضلع ٹھٹھہ میں تین دن سے جاری بارش نے تباھی مچادی گھارو شہر کے چار وارڈ مکمل پانی میں ڈوب گئے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سمیت ضلعی انتظامیہ کا کوئی افسر علاقے میں نہیں پہنچا ، عوام کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری افسران مشکل وقت میں عوام کی مدد کے لیے اپنے دفتر سے باہر نہیں نکلتے تو پھر ہر ماہ تنخواہ اور مراعات کس لیے لیتے ہیں۔
بدین سے گزرنے والے ایل بی او ڈی سیم نالے میں بھی شگاف پڑگیا ہے یہاں بھی محکمہ انہار کا عملہ نہیں پہنچا ، پانی کئی دیہات میں پہنچ چکا ہے۔
ضلع سانگھڑ کی تحصیل کھپرو کی یونین کائونسلز اور پیرومل کے آس پاس کے علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ یہاں بھی ضلعی انتظامیہ منظر سے مکمل غائب ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔