کراچی میں کہاں کتنی بارش ہوئی، اعدادوشمار جاری،محکمہ موسمیات

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی محکمہ موسمیات نے ریکارڈ...
شائع 27 اگست 2020 07:45pm

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کہاں ہوئی محکمہ موسمیات نے ریکارڈ جاری کردیا۔

پی اے ايف فيصل بيس پر سب سے زيادہ ایک سو تیس ملي ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی،ناظم آباد میں ایک سو پانچ ملی میٹر بارش ہوچکی ہے،لانڈھی میں پچیاسی،کیماڑی میں بیاسی،نارتھ کراچی میں اسی اور سرجانی ٹاؤن میں تیہتر ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سعدی ٹاؤن میں باہتر،یونیورسٹی روڈ پر سڑسٹھ اور گلشن حدید میں تیس ملی میٹر بارش ہوئی۔