سندھ: بارش سے مختلف حادثات میں 9 جاں بحق

سندھ میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں نو افراد جاں بحق ہونے کی...
شائع 27 اگست 2020 07:56pm

سندھ میں بارش کے دوران مختلف حادثات میں نو افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

بارش کے دوران مختلف شہروں میں حادثات بھی رونما ہوئے۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں ریکسری ندی کے قریب پانی میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو کے غوطہ خوروں نے دونوں افراد کی لاشیں نکال لیں۔ جبکہ مختلف شہروں میں آسمانی بجلی گرنے کی اطلاعات ملیں۔

شہداد کوٹ اور خیرپور میں آسمانی بجلی گرنے سے بچے سمیت چار افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

حافظ آباد کے قریب ٹھٹہ کُرلاں میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے۔