کراچی : بارش، بیشتر علاقوں کی بجلی بند

کراچی میں بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند...
شائع 27 اگست 2020 08:01pm

کراچی میں بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

کے الیکٹرک کے دو سو سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، کراچی کے بیس فیصد حصے کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کے الیکٹرک کا کہنا ہے سیلابی صورتحال کے باعث ایمرجنسی شٹ ڈاؤن کیا ہے، سیلابی حالات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

کراچی میں بادل کیا برسے کے الیکٹرک کا بھٹہ ہی بیٹھ گیا، دو سو زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، بیس فیصد شہر بجلی سے محروم ہوگیا۔ ۔ لیاقت آباد،نارتھ ناظم آباد،نیوکراچی سرجانی ٹاؤن میں بجلی بند ہے ، سہراب گوٹھ، ایف بی ایریا، عائشہ منزل گلبرگ میں بجلی غائب ہے۔

کیماڑی، لیاری، لائنز ایریا اور گلشن آباد،گلستان جوہر صفورا، ڈیفنس،کلفٹن،کورنگی، لانڈھی سائٹ ایریا،اورنگی ٹاؤن،بلدیہ، گارڈن صدر، ٹاور اور اولڈسٹی ایریا میں بھی بجلی معطل ہے۔

ادھر کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کےباعث ایمرجنسی شٹ ڈاؤن کئے ہیں ، سیلابی حالات میں بجلی کی بندش کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے۔

بجلی بحالی کا عمل برساتی پانی کی نکاسی پر منحصر ہے۔