بلاول کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ،بارش وصوبے کی صورتحال پر بات چیت

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے...
شائع 27 اگست 2020 08:51pm

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور صوبے بھر میں بارش کی صورتحال معلوم کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ کو بارش کے باعث حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی۔

بات چیت میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی سمیت صوبے کے دیگر حصوں میں جاری طوفانی بارش نے 90 سالوں سے زیادہ عرصے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بلاول کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز سے اپیل ہے، اِس قدرتی آفت پر سیاست کرنے کے بجائے حالات کو بھتر بنانے میں کردار ادا کریں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ موجودہ اور اس کے بعد پیدا ہونے والے نقصان کا ایک قوم بن کر مقابلا کرنے کی ضرورت ہے، انسان ذات اس طرح کی تباہی پر راتوں رات قابو پانے کی طاقت نہیں رکھتی۔ بلاول بھٹو زرداری نے یہ ہدایت بھی کی کہ کراچی کے نشیبی علاقوں سے پانی کے اخراج کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ان کاکہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو بھی پوائنٹ اسکورنگ کے بجائے اپنا کرادر ادا کرنے کی دعوت دی جائے، کیونکہ یہ قدرت کا ایک امتحان ہے، تاکہ قوم اپنے اتحاد اور اجتماعی اقدامات اٹھانے کا مظاہرہ کرے۔

بلاول کا مزید کہنا تھا کہ امدادی کاموں میں تیزی لانا ہوگی، ہر شہری کی زندگی ریاست خواہ ہر حکومتی حصے کے لئے اہم ہے، ہر قسم کے لیڈرز اپنے سیاسی تضادات اور مفادات ایک طرف رکہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام کو حکومت و امدادی اداروں کے تعاون سے محفوظ بنایا جائے، حالیہ بارش نے قریب ایک سو سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور عوام، ان کی جان و مال اور اثاثوں کی حفاظت کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، لہذا عوام کے وسیع تر مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے الزام تراشیوں کا سلسلہ اب ختم کرنا چاہئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے، عہدیداران اور کارکنان عوام کی مدد کرنا جاری رکھیں۔ وہ لوگ جو بدترین موسم میں بھی صوبے کے طول و عرض میں شہریوں کی امداد کے لیئے 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں، تعریف کے مستحق ہیں۔