کراچی کےمتعدد علاقوں میں بجلی بحال نہ ہوسکی
کراچی کے اکثرعلاقوں میں 24 گھنٹوں کےبعد بھی بجلی بحال نہ ہوسکی۔
کراچی میں گزشتہ روز کی طوفانی بارش کے دوران بند ہونے والی بجلی تا حال بحال نہ ہو سکی، شہر کےکئی علاقوں ملیر، جعفرطیار، سعود آباد، کھوکھراپار، ملیر15 اورملیرہالٹ میں بجلی بند ہے، شاہ فیصل کالونی، گرین ٹاؤن، شمسی سوسائٹی اورکئی علاقوں میں بجلی بند ہے۔
قائد آباد، گلشن بونیر، گلشن حدید، گلشن معمارمیں بجلی کی بندش کو 24 گھنٹےگزرگئے۔
گلستان جوہر بلاک 19، گلشن اقبال 13 ڈی، تیرہ سی میں بجلی بند ہے، ڈیفنس فیزون فیزٹوسمیت مختلف فیز میں بجلی تاحال بند ہے۔
کراچی: بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد،24 مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش جاری ہے۔ ناظم آباد،نارتھ ناظم آباداورنگی ٹاؤن،گلبرک، لیاقت آباد، فیڈرل بی ایریا کےعلاقے متاثر ہیں۔
ضلع کیماڑی میں سکندرآباد، مزدورکالونی، ٹاپو اوردیگرعلاقوں میں بجلی بند ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔