کراچی:پاک فوج کے بتیس میڈیکل کیمپ تشکیل
کراچی کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سول انتظامیہ کے ساتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں بتیس میڈیکل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں ۔
کراچی میں بارش کے بعد پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی میں بارشوں سے معمولات زندگی متاثر ہوگئے ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سول انتظامیہ کے تعاون سے32میڈیکل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں،جبکہ سرجانی،قیوم آباد اور سعدی ٹاؤن میں3موبائل ہاسپٹل بھی کام کررہےہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کے9مختلف مقامات کی ڈی واٹرنگ کردی گئی، پاک فوج کےجوان متاثرہ افرادکومحفوظ مقام پرمنتقل کررہےہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق حیدرآبادکےعلاقےلطیف آبادکے2مقامات پرڈی واٹرنگ کی گئی، حیدرآباد میں متاثرہ افرادکوتیارکھانےکی بھی فراہمی کی گئی، جبکہ دادو میں بھی پاک فوج نے350افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔