کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ سندھ ميں بارش برسانےوالا نیا سسٹم کل داخل ہوگا اور کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارشوں کا امکان ہے۔
کراچی میں کل کا پانی اترا نہیں اور آج بادل پھر برس پڑے ۔ گلشن حدید، اسٹیل ٹاؤن، بھینس کالونی اور ملیر سمیت آس پاس کے علاقوں میں آج پھر بارش ہوئی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اٹھاسی ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ۔ سندھ میں بارش برسانے والا نیا سسٹم کل سے داخل ہوگا ۔ کرا چی میں گلشن حدید میں88ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ہفتے سے پير تک کراچی ميں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
حيدرآباد، ٹھٹھہ، بدين اور تھرپارکر سمیت دیگر شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ ميں بارش برسانےوالا نیا سسٹم کل داخل ہوگا اور کراچی میں ہفتے سے پیر تک بارشوں کا امکان ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔