کراچی : شدید بارش، موبائل سروس بھی بیٹھ گئی

کراچی میں بارش کے بعد موبائل فون سروس بھی بیٹھ گئی ۔ شہریوں کو...
شائع 28 اگست 2020 09:09pm

کراچی میں بارش کے بعد موبائل فون سروس بھی بیٹھ گئی ۔

شہریوں کو اپنے پیاروں سے رابطے اور خیریت دریافت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ نہ تو کسی سے کال پر رابطہ ہوا نہ ہی میسیج مل سکا ۔

موبائل نیٹ ورک کی بندش پر وفاقی وزیر ٹیلی کمیونیکشن نے بھی نوٹس لے لیا۔

وفاقی وزیر امین الحق نے چیئرمین پی ٹی اے اور موبائل فون کمپنیز کے سربراہان سے رابطہ کیا اور موبائل نیٹ ورک کی فوری بحالی کے اقدامات کی ہدایت کی

دوسری جانب کراچی میں 2روزمیں مختلف حادثات میں 32 افراد جان سے گئے۔

کراچی میں بادل برس کر چلے گئے لیکن تباہی کی داستان پیچھے چھوڑ گئے۔ مون سون کا چھٹا اسپیل کراچی پر قیامت بن کر برسا ۔ بارش نے سب تہس نہس کر کے رکھ دیا ۔

نالے اُبل پڑے ۔ دکانیں ۔ گھر اور رہائشی فلیٹس ۔ پانی کے راستے میں جو آیا ۔ بچ نہ پایا ۔

چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود پانی کی نکاسی نہ کی جاسکی ۔ انڈر پاسز آج بھی تالاب کا منظر پیش کررہے ہیں ۔ اور اب تک مختلف حادثات میں اب تک بتیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔