سندھ:بارش، لاڑکانہ، عمرکوٹ،سانگھڑ بھی متاثر، کئی علاقے زیرآب
سندھ میں بارش کے بعد اسکے دیگر شہر بھی زیرآب ہیں ،
سانگھڑ کی تحصیل کھپرو میں بڑے پیمانے پر علاقہ پانی میں ڈوب گیا ہے، عمر کوٹ میں بھی کچے مکانات تباہ ہونے سے لوگ بے گھر ہوگئے ہیں ، بدین میں ایل بی او ڈی سیم نالے میں پڑنے والا شگاف ابھی تک پر نہیں کیا جاسکا ، سندھ کا پیرس لاڑکانہ بھی زیر آب ہے۔
بارش نے سندھ کے حکمرانوں کی کارکردگی بے نقاب کردی ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کا نقاب بھی نوچ دیا ہے۔
سانگھڑ کی تحصیل کھپرو، بوبی ، سیٹھارپیر ، پیر کیہور ، دڑو بازار ، بھرم بھری سمیت کئی دیہات سے لوگ نقل مکانی کرکے سرکاری اسکولوں میں پناہ گزین ہیں۔
سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد کے نشیبی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہیں ضلعی انتظامیہ کہیں نہیں البتہ پاک فوج کے جوان ریسکیو آپریشن کررہےہیں۔
سندھ کے پیر لاڑکانہ پرنظر ڈالیے یہاں بھی ہر سڑک زیر آب ہے۔
ادھر بدین کے شہر پنگریو کے قریب سے گزرنے والے ایل بی او ڈی سیم نالے میں پڑنے والا شگاف تیسرے روز بھی پر نہیں کیا جا سکا ۔ پانی اب دیہات میں داخل ہوگیا ہے اور لوگ نقل مکانی کرنے لگے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔