پشاور: محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، تین دہشتگرد گرفتار
پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کے دوران تین مشتبہ...
پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کے دوران تین مشتبہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، تینوں افراد کو تھانہ متنی کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔
ملزمان سے بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز، پرائما کارڈز، نٹ بولٹ اور پستول بھی ملا ہے، مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے،
ایس ایس پی منصور امان کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بتائے جاتے ہیں، ملزمان کی شناخت بلال، عبدالقدیر اور اختیار گل کے نام سے ہوئی، ایس ایس پی آپریشن کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کرنا چاہتے تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔