سندھ: ہفتہ اتوار موبائل سروس معطل رہے گی
حکومت نے عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر سندھ میں سروس معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
موبائل نیٹ ورکس کے ذرائع کے مطابق سروس پورے سندھ میں مکمل معطل نہیں ہوگی بلکہ مخصوص مقامات پر مختلف اوقات میں موبائل ٹاورز بند کردیے جائیں گے۔
کراچی میں ضلع وسطی اور جنوبی میں جمعہ اور جمعرات کی درمیانی شب 12 بجے سے اتوار اور پپر کی درمیانی رات 12 بجے تک سروس مکمل معطل رہے گی۔
ضلع غربی میں ہفتے کی صبح 10 بجے سے اتوار کی شام 8 بجے ٹاورز بند رہیں گے۔
ضلع شرقی میں موبائل سروس کی بندش سیکیورٹی پلان کا حصہ نہیں، مگر نشتر پارک، شاہ نواز بھٹو روڈ، فادر جیمز روڈ، ایم اے جناح روڈ، پریڈی اسٹریٹ اور صدر پارکنگ پلازہ کے اطراف میں ہفتے کی صبح 11 بجے سے اتوار کی شام 4 بجے تک سروس معطل ہوگی۔
اس کے ساتھ ہی جلوس کے مقررہ راستوں پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک سروس بند رہے گی۔
ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، خیرپور، ٹنڈو محمد خان، دادو اور جیکب آباد سمیت دیگر شہروں میں دو دنوں کے بجائے صرف اتوار کو سروس مکمل معطل رہے گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔