کراچی: بارش، 6 جولائی سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی

کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں...
شائع 29 اگست 2020 06:58pm

کراچی میں حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ہونے والے حادثات میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، ملیر ندی اور منظور کالونی کے نالےسے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں، یوں چھ جولائی سے اب تک مرنے والوں کی تعداد پچپن ہوچکی ہے۔

کراچی میں قیامت خیز بارش بارشوں سے جہاں لوگوں کی زندگی بھر جمع پونجی پانی کی نظر ہوئی وہیں بہت سے شہری ندی، نالوں میں ڈوبے، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے باعث جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

آج بھی ملیر ندی اور منظور کالونی نالے سے تین لاشیں ملی ہیں جبکہ 27 اگست کو ہونے والی بارش سے بچوں اور خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق ہوئے۔

28 اگست کو بھی نا صرف حادثات کے باعث بلکہ بارش کے پانی سے ڈوبنے والوں کی 8 لاکھ ملی تھی۔

کراچی میں 6 جولائی سے شروع ہونے والی مون سون سیزن میں اب تک 55 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اندرون سندھ بھی ہلاکتوں کی تعداد چالیس تک پہنچ چکی ہے۔