کراچی کی صورتحال ، وزیراعظم کو مانیٹرنگ کا مشورہ

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ کراچی میں...
اپ ڈیٹ 29 اگست 2020 08:32pm

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کہتے ہیں کہ کراچی میں ہمیشہ اقتدار اور اختیارات کا رونا رویا گیا۔کئی لوگ اقتدار میں آئے اور چلے گئے لیکن کراچی ہمیشہ سیاسی بیان بازی کی نظر ہوتا آیا ہے۔انہوں نے تجویز دی ہے کہ وزیراعظم ایک ہفتہ کراچی میں رہیں اور ہر مسئلے کو خود مانیٹر کریں۔

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اکثر لوگ کراچی کی صفائی کے مسئلہ پر ہاتھ کی صفائی کو ترجیح دیتے ہیں۔مسئلہ اختیارات کا نہیں بلکہ انتظامی امور کے متعلق پالیسی بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گونر راج بھی رہا میئر اور ایڈمنسٹریڑ بھی تعینات رہے مگر ایک دوسرے پر الزام تراشی کے سوا کچھ نہیں کیا۔کبھی صفائی کا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے،کبھی بارشی پانی کا اور کبھی پینے والے پانی کا لیکن کبھی درست نہیں کیا گیا۔

چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جب بات حد سے بڑھ جاتی ہے تو پھر فوج کو درخواست کی جاتی ہے کہ وہ آئیں اور جھاڑو پھیریں۔چودھری شجاعت حسین نے تجویز دی ہے کہ وزیراعظم خود کراچی میں ایک ہفتہ رہیں اور ہر مسئلے کو خود مانیٹر کرنے کے بعد ہدایات جاری کریں۔