مقبوضہ کشمیر: محرم، بھارتی فوج کی درندگی، 3 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام پر قابض بھارتی فوج کی درندگی جاری ہے ۔
پلواما میں تین کشمیری شہید کردیئے، شہادتیں سات ہوگئیں۔ دوسری جانب عزادری سےروکنے کیلئے وادی میں عائد پابندیاں مزید سخت کردی گئیں،درجنوں عزادار گرفتارکئے جاچکے ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام پر بھی بھارتی جارحیت تھم نہ سکی۔
پلواما میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں پر بھارتی فوج نے فائرنگ کردی۔
بھارتی فوج کی فائرنگ سے تین کشمیری شہید ہوگئے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہادتیں سات ہوگئی۔ گزشتہ روز شوپیاں میں چار کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔
دوسری جانب محرم الحرام کے ماتمی جلوس اور عزاداری سے کشمیریوں کو روکنے کیلئے وادی فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردی گئی، پابندیاں مزید سخت کردی گئیں۔
سری نگر میں لال چوک کو مکمل سیل کردیا گیا۔ بھارتی فوج اور پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے مرکزی شاہراہیں بلاک کردیں۔
عزاداروں نے فری کشمیر کے بینرز اٹھائے بھارتی مظالم کیخلاف نعرے لگائے تو سری نگر،بڈگام ، بارہ مولا میں درجنوں عزاداروں کو گرفتار کرلیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔