ملک میں کورونا کے وار میں کمی
ملک میں کورونا وائرس کیسز اور اموات میں نمایاں کمی ہورہی ہے۔
چوبیس گھنٹے میں کورونا سےایک شخص جاں بحق ہوا ہے، ایک روز کے دوران تقریبا ساڑھے بائیس ہزار کورونا ٹیسٹ کیےگئے، جن میں تین سو انیس کیسزرپورٹ ہوئے۔
اس وقت ملک میں ایکٹوکیسزکی تعداد آٹھ ہزارسات سو اڑتالیس ہے۔
ملک بھرکے اسپتالوں میں اس وقت1084مریض زیرعلاج ہیں۔
اس سے قبل 23اگست بروزاتوارکوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری رہا،ملک میں کورونا وائرس کے مزید 165نئے مریض سامنے آئےجبکہ ایک ہلاکت ہوئی۔
پنجاب میں 121، اسلام آباد میں 21،گلگت بلتستان میں 19اورآزاد کشمیر میں کوروناکے04کیسز رپور ٹ ہوئے جبکہ کوروناوائرس نے گلگت بلتستان میں ایک مریض کی جان لے لی ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ27ہزار 965ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار178افرادکورونا کا شکار ہوئے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔