کراچی : نکاسی آب،پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری
کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے پاک فوج...
کراچی میں بارش کے بعد متاثرہ علاقوں سے پانی نکالنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شاہراہ فیصل پر سی او ڈی انڈر پاس سے پانی نکال دیا گیا ۔ کے پی ٹی انڈر پاس کھولنے کیلئے اب بھی کام جاری ہے۔
پاک فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا بھی تقسیم کی جارہی ہیں جبکہ سرجانی ٹاؤن، قیوم آباد اور سعدی ٹاؤن میں تین فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا تقسیم کی جارہی ہیں، سرجانی،قیوم آباداورسعدی ٹاؤن میں3فیلڈ اسپتال قائم کیے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔