مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ پر آتشزدگی

مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ پر آگ لگ...
شائع 30 اگست 2020 10:42am

مالم جبہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ پر آگ لگ گئی،آگ نے عمارت کی 2 منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق امیر مقام کی رہائش گاہ کی تیسری منزل پر آگ لگی، آگ مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے وقت مہمانوں کی بڑی تعداد امیر مقام کی رہائش گاہ پر موجود تھی جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ حادثے کے وقت امیر مقام اپنی دوسری رہائش گاہ پر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ پر بھی مکمل طور پر قابو نہیں پایا جا سکا ہے، ریسکیو ٹیموں کو جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔