بھارت نے 200 پاکستانیوں کو وطن جانے کی اجازت دے دی
لاہور:بھارت نے 200 پاکستانیوں کو وطن جانے کی اجازت دے دی،تمام...
لاہور:بھارت نے 200 پاکستانیوں کو وطن جانے کی اجازت دے دی،تمام پاکستانی 3 ستمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے وطن پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق بھارت میں پھنسے ہوئے 200 پاکستانیوں کی 3 ستمبر کو اٹاری واہگہ بارڈر کے راستےواپسی ہوگی۔
گجرات، مہاراشٹر میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے واہگہ بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا جائے گا۔
کورونا کے باعث 200پاکستانی بھارت میں پھنس گئے تھے،200 پاکستانی بھارت کی مختلف ریاستوں میں محصور تھے،اس کے علاوہ مدھیہ پردیش، دہلی، راجستھان میں بھی پاکستانی شہری پھنسے ہوئے تھے ۔
واضح رہے کہ پاکستانیوں کی وطن واپسی نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے ہو رہی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔