شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنے کا وسیلہ ہے،آصف زرداری
اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہداء کربلا کی...
اسلام آباد:سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنےکا وسیلہ ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے یوم عاشور پر جاری پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین کا باطل کے خلاف بلند کیا ہوا علم سر بلند رکھیں گے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ ہر جبر برداشت کریں گے، کسی باطل کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔
سابق صدر نے کہا کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی انسانیت کو بیدار کرنے کا وسیلہ ہے، مذہب کی آڑ میں انسانیت پامال کرانیوالوں کوشکست دینی ہوگی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔