کراچی: 10 محرم کا مرکزی جلوس اختتام پزیر
کراچی میں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔
کراچی میں دس محرم الحرام کامرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سےہوتا ہوا امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پہنچ کر اختتام پذیرہوگیا۔اس موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیےگئےتھے۔
کراچی میں جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل حسینیاں ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس میں شریک عزادار سینہ کوبی اور زنجیر زنی کا ماتم کرتے رہے۔
جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے دوره کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
گورنر عمران اسماعیل نے وفاقی وزیر علی زیدی کے ہمراہ جلوس میں شرکت کی۔
جلوس کی سکیورٹی کے لئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔