'عوام کی خواہش ہےنوازشریف واپس آئیں اور اقتدار سنبھالیں'
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز موٹر وے سے اسلام آباد پہنچیں۔بھیرہ کے مقام پر کچھ دیرکےلئےلوگوں سے ملاقات کی اورسیلفیاں بھی بنوائیں۔کہتی ہیں عوام کی خواہش ہےنوازشریف واپس آئیں اور اقتدارسنبھالیں،عوام موجودہ حکومت سے نجات مانگ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اسلام آباد جاتے ہوئے بھیرہ کے مقام پر مختصر قیام کیا۔وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔
مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ لوگوں نے نواز شریف کا حال پوچھا اور سابق وزیراعظم سے محبت کا اظہار کیا۔ لوگوں نے کہا نوازشریف نے کتنی زبردست موٹر وے بنائی ہے۔ہم آرام اور سہولت کے ساتھ سفر کرتے ہیں۔ لوگوں نے پوچھا کہ وہ نوازشریف کی وطن واپسی کے منتظر ہیں۔وہ پاکستان واپس ائیں اور چارج سنبھالیں۔ نوازشریف ایک بار پھر پاکستان کو ترقی کے سفر پر ڈالیں۔
People love Nawaz Sharif more than ever before. They want him back, not only in Pak but in the driving seat to put Pak back on track. Literally everyone present at Bhera where I stopped for lunch flocked to me & inquired after MNS and pledged their support & affection. pic.twitter.com/mTmN3hXplZ
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 30, 2020
مریم نوازنے مزید لکھا کہ آپ جو بھی کرلیں،پروپیگنڈہ کرلیں یا الزام تراشی؟کام تو بولےگا۔مذہب کارڈ کھیلیں یا غداری کارڈ استعمال کرلیں؟لیکن کام تو بولے گا۔عوام اس مصیبت سے نجات مانگ رہے ہیں۔آپ میاں صاحب کی محبت اور حمایت کم نہیں کرسکتے،میاں صاحب کے کام منہ بولتا ثبوت ہیں۔
Those hugs
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔