سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی 4سالہ مدت ختم
کراچی:سندھ میں بلدیاتی نمائندوں کی 4سالہ مدت ختم ہوگئی، صوبے بھر میں ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کیلئے آج نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کا ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کے حوالے سے سندھ حکومت مختلف آپشنز پرغور کررہی ہے جبکہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر کیلئے3افسران کے ناموں پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، نجم شاہ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے پرغور کیا جا رہا ہے جبکہ سہیل راجپوت، نجم شاہ اور سیکریٹری فنانس حسن نقوی بھی ایڈمنسٹریٹر کراچی کیلئے دوڑ میں شامل ہے اور سیاسی ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے ایم این ایز ایم پی ایز اور وزرا من پسند ایڈمنسٹریٹر لگانے کیلئے زور لگا رہے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے سندھ حکومت میں شامل وزرا، رکن اسمبلی اور ایم این ایز اپنے اضلاع اور تعلقوں میں بلدیات یا روینیو افسران کو جسے فائنل کرینگے وہ ایڈمنسٹریٹر لگے گا۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں بلدیات اور کچھ میں ڈپٹی کمشنرز کو ایڈمنسٹریٹر لگانے کی تجاویز پارٹی قیادت کو موصول ہوئی جبکہ تعلقوں اور ضلعی سطح پر پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور ایم پی ایز سے ڈسٹرکٹ کونسلز تعلقوں کی سطح پر ایڈمنسٹریٹرز کیلئے3،3نام مانگے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ کونسل، ٹائون کمیٹی، یوسی سطح پر ایڈمنسٹریٹر تعیناتی کیلئے بھی سرکاری افسران کے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے رابطے میں ہیں جبکہ آج سندھ صوبے بھر میں ایڈمنسٹریٹرز لگائے جانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کےں جانے کا امکان ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔