پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 6 ہلاکتیں، 213 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
اپ ڈیٹ 31 اگست 2020 09:41am

لاہور،کراچی:پاکستان میں ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 6افراد جان سے گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 6,294ہوگئی جبکہ مزید213 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد295,849ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 213نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ95 ہزار 849ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج 31اگست بروزپیر کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید186نئے مریض سامنے آئے جبکہ 6ہلاکتیں ہوئیں۔

سندھ میں 80،گلگت بلتستان میں 33،پنجاب میں 28،بلوچستان میں 27،اسلام آباد میں 14اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 04 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے سندھ میں 3،پنجاب میں2 اورآزاد کشمیر میں ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ29ہزار348 ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار769افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار044،اسلام آباد میں15ہزار625، بلوچستان میں12ہزار869 ،گلگت بلتستان میں2896اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2298کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید06مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6294ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2401افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2198،خیبرپختونخوا میں 1250،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 67اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث62 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار873 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے604 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے135افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 80ہزار682مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران18ہزار017کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے213افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26لاکھ21ہزار146افراد کے ٹیسٹ کے2 جا چکے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں 98 مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں ، اس وقت ملک بھرکے اسپتالوں میں 1ہزار88 مریض زیرعلاج ہیں ۔