خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران...
پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں اگلے 24 گھنٹے کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پشاور میں 10 ملی میٹر، کاکول میں 38 اور چیراٹ میں 4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ صبح سے کوہاٹ اور ڈی آئی خان میں بھی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
ضلع ٹانک میں 1 گھنٹے کی بارش نے انتظامیہ کا پول کھول کر رکھ دیا، سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں بارش کے امکانات ہیں جس سے پشاور، مردان، مینگورہ اور نوشہرہ کے برساتی نالوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔