ایون فیلڈریفرنس :نوازشریف ،مریم اورصفدر کی اپیلوں پرسماعت کل ہوگی

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم...
شائع 31 اگست 2020 11:54am

اسلام آباد:ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلوں پر سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہو گی، العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں نیب کی 2اپیلیں بھی سماعت کیلئے مقرر کی گئیں ہیں۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پرسماعت کیلئے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ منگل کو سماعت کرے گا۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس میں نوازشریف کی 7 سال سزا کخلا ف اپیل کی بھی سماعت ہوگی۔

نیب کی 2اپیلیں سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہیں، جن میں ‏سزا بڑھا کر‏‏14 سال کرنے اور فلیگ شپ ریفرنس میں بریت کیخلاف شامل ہیں ۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا معطلی کے بعد نوازشریف، مریم نوازاور کیپٹن (ر)‏صفدر ضمانت پر ہیں۔

احتساب عدالت نے 6 جولائی 2018 کو ایون فیلڈ ریفرنس میں قید ‏و جرمانہ کی سزا سنائی تھی، نوازشریف کو10سال ،مریم نواز7 اور کیپٹن (ر) ‏صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، سزائیں احتساب عدالت کے جج ‏ارشد ملک ‏نے سنائیں تھیں، جنہیں ویڈیواسکینڈل آنے پر‏‏عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔