سندھ کا وفاق سے کاشتکاروں کے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ
کراچی :سندھ حکومت نے وفاق سے کاشتکاروں کے زرعی قرض اورٹیکس معاف کرنے کا مطالبہ کردیا۔
وزیرزراعت سندھ اسماعیل راہو نے وفاق سےمطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ سے کاشتکاروں کے زرعی قرض اور ٹیکس معاف کرنے کا اعلان کرے۔
اسماعیل راہو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت20اضلاع کوآفت زدہ قراردےچکی ہے، ہم کاشتکاروں کی بحالی کیلئےتمام اقدامات کریں گے۔
وزیر زراعت سندھ نے کہا کہ متاثرہ فصلوں کے صوبائی زرعی ٹیکس معاف کےا جائیں گے، وفاق کی غلط پالیسی سے زرعی شعبہ پہلے ہی شدید دباؤ میں ہے، کھاد،دواؤں، ڈیزل،بجلی اورگیس کی قیمت میں اضافے سے پہلے ہی مشکلات ہیں۔
اسماعیل راہو کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا کاشتکار مقروض درمقروض ہوتاجارہا ہے، آفت زدہ اضلاع حالیہ بارشوں سے شدید متاثرہوئے ، کپاس، ٹماٹر،مرچی اور دیگر نقد فصلیں مکمل ختم ہو چکی ہیں، چاول،گنےاور باغات کو بھی شدید نقصان ہوا ہے۔
اسماعیل راہو نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ پرانے زرعی قرضوں کی وصولی میں ایک سال کی چھوٹ دی جائے اور کاشتکاروں کو بلاسود اور آسان شرائط پر نئے قرض دیئے جائیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔