کراچی کے عوام کی مشکلات پرآنکھیں بندنہیں کرسکتے، وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کرتےہوئے کہا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی کے مسائل کے مستقل حل کلئےن کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، چیئرمین این ڈی ایم اےلیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ، وفاقی وزراء اسد عمر،علی زیدی،متعلقہ وزارتوں کے سیکریٹریز اورسینئرافسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی نے وزیراعظم کو پلان پر پریزنٹیشن دی، شہرقائد کے مسائل، پانی ،سیوریج، نالوں کی صفائی، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سے متعلق عوام کو درپیش مشکلات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کراچی کی ترقی سے وابستہ ہے، کراچی میں سالہا سال سے درپیش عوامی مشکلات کا مکمل ادراک ہے،کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کراچی کے مسائل اور پاکستان کے معاشی حب کی ترقیاتی ضروریات کو مد نظر رکھ کر تشکیل دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے،مسائل کے حل اور ترقی کیلئے وفاق اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا۔
عمران خان نے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے رواں ہفتے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔