کراچی: حالیہ بارشیں ، کئی علاقوں میں پانی تاحال جمع

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پوش علاقے ہوں یا کچی آبادیاں سب...
شائع 31 اگست 2020 07:59pm

کراچی میں حالیہ بارشوں کے بعد پوش علاقے ہوں یا کچی آبادیاں سب تباہی اور بربادی کے مناظر پیش کررہے ہیں۔

متوسط طبقے کی بڑی نئی آبادی والے علاقے کے ڈی اے اسکیم 33 میں قائم مختلف سوسائٹی کا بھی برا حال ہے۔

گلشن کے علاقے میں آباد کے ڈی اے اسکیم 33 جو مختلف کوآپریٹو سوسائٹی پر مشتمل ہے، حالیہ بارشوں کے بعد تباہی کے مناظر پیش کررہا ہے کئی سوسائٹیاں کئی روز گزر جانے کے باوجود پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

اسٹیٹ بنک سوسائٹی ہو یا کنیز فاطمہ سوسائٹی مدراس سوسائٹی یا پھر کوئٹہ ٹاون سب کا ایک ہی جیسا حال ہے۔

اسکیم 33 کی سوسائٹیز سے متصل گوٹھ بھی بارش کی تباہ کاریوں کا شکار ہیں مگر کروڑوں روپے کے پلاٹس خریدنے اور تمام تر سرکاری فیسیں ادا کرنے والے شہری پوچھتے ہیں کہ انکا قصور کیا ہے؟۔

کے ڈی اے اسکیم 33 میں قائم کوآپریٹو سوسائٹیوں کے مکین سرکاری مدد کا مزید انتظار کرنے کی بجائے اپنی مدد آپ کے تحت بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں لیکن انہیں شکو ہے کہ ان سے ووٹ لینے والے آج انکا حال پوچھے تک نہیں آرہے ہیں۔