ڈاکٹر ماہا کی خودکشی یا قتل ؟ والد کی اہم پریس کانفرنس
ڈاکٹر ماہا نے خودکشی کیوں کی ؟ماہا کے والد میڈیا کے سامنے آگئے۔
والد نے خودکشی کا ذمہ دار اسپتال میں کام کرنے والے جنید کو قرار دے دیا۔
کراچی میں گزشتہ ہفتے خودکشی کرنے والی ڈاکٹر ماہاکے ولد اد نے خودکشی کرنے پر مجبور کرنے والا ماہا کے دوست جنید کو ٹھرادیا۔
رہائش گاہ پر پریس کانفر س کرتے ہوئے والد کا کہنا تھا کہ اور ماہا کے دوست جنید نے اسپتال ٹیکنیشن وقاص کے ساتھ مل کر ایم ایل او تبدیل کروایا۔
ڈاکٹر ماہا کے والد کا کہنا تھا کہ جنید ماہا کو بلیک میل کرتا رہا اس نے میری بیٹی کو جسمانی تشدد کا نشانہ بھی بنایا، والد آصف شاہ نے اکیلے ہی قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا
ماہا کے والدنے انکشاف کیا کہ جنید کا مکمل گینگ ہے ،جس میں لڑکے اور لڑکیاں دونوں شامل ہیں، عرفان نامی ڈاکٹر کے کلینک کے اوپر بار موجود ہے، جہاں منشیات کا کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ماہاکے والد نے وزیراعظم اور دیگرمتعلقہ حکام سے جیند کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔