گلگت بلتستان: برف باری کے ساتھ بارش بھی جاری
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری...
گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے غذر میں بارش کے ساتھ ہی پہاڑوں پر برف باری بھی جاری ہے اور پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے۔
ضلع میں موسم سرما کی پہلی برف باری کے ساتھ ہی عوام نے گرم ملبوسات کا استعمال شروع کر دیا ہے۔
غذر کے بالائی علاقوں میں ہونے والے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ہی درجہ حرارت بھی گر گیا ہے اور عوام نے گرم کپڑے پہنے شروع کر دئیے ہیں۔
دوسری جانب دریائے غذر میں طغیانی سے نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں اور لوگوں کی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔