سندھ: بارش سے تباہی، 72 جاں بحق ،18 زخمی، پی ڈی ایم اے

حالیہ بارشوں نے سندھ میں تباہی مچادی۔ صوبے میں باہتر افراد جاں...
شائع 31 اگست 2020 08:59pm

حالیہ بارشوں نے سندھ میں تباہی مچادی۔ صوبے میں باہتر افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ تین سو اڑسٹھ مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ دوسو چوون گھر مکمل تباہ ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبےمیں پچاس ہزار سے زائد ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے سندھ کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں49مرد،6خواتین اور17بچےشامل ہیں جبکہ 368مکانات کوجزوی نقصان پہچا ہے اور254مکمل تباہ ہوگئے ہیں ۔

25ہزار سے زائدایکڑرقبےپرفصلوں کو نقصان پہنچا دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آج بھی کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں گزشتہ رات بارش یا بوندا باندی نہیں ہوئی البتہ آج شام یا رات معتدل اور کہیں تیزبارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہواؤں کا زیادہ تر اثر مشرقی اور وسطی سندھ پرہے جبکہ سندھ کے بعد ہواؤں کا رخ جنوبی پنجاب اورشمال کی جانب ہو گا جس سے پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں تیز بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور ٹھٹھہ میں بادل جم کر برسے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور کئی علاقوں کی بجلی بھی معطل ہوگئی۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چیچہ وطنی، جہلم اور نکیال آزاد کشمیر سمیت گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔