کراچی :گلبائی،کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی
گلبائی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے۔ واقعے کے...
گلبائی میں کپڑے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا ہے۔ واقعے کے بعد واٹربورڈ کے سخی حسن اور کرش پلانٹ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
ایم ڈٍی واٹربورڈ کے مطابق ہائیڈرنٹس کو دیگر ٹینکروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کی مدد کیلئے 45 ہزارگیلن پانی سے بھرے متعدد ٹینکرز روانہ کردیئے گئے ہیں ۔
ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ کے مطابق آگ کی شدت کے پیش نظر مزید ٹینکرز روانہ کیئے جائیں گے ،
ان کا کہنا تھا کہ واٹربورڈ افسران فائربریگیڈ سے رابطہ میں ہیں ، فائربریگیڈ کو آتشزدگی کے مقام پر ہی بلامعاوضہ پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
خالد شیخ کے مطابق ہائیڈرنٹس سیل کے ذمہ دار افسران کو آتشزدگی کے مقام پر روانہ کردیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔