Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پاکستان میں کوروناکیسز تعداد 296,149ہوگئی ،6,298 افراد جاں بحق

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ...
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2020 10:29am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا،جس کے بعد کوروناکیسز کی تعداد296,149ہوگئی جبکہ6,298افراد جاں بحق ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 300نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ96ہزار 149ہوگئی۔

آج کے کیسز کی صورتحال

آج یکم ستمبر بروزمنگل کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان میں آج کورونا وائرس کے مزید226نئے مریض سامنے آئے جبکہ 4ہلاکتیں ہوئیں۔

سندھ میں 121،پنجاب میں 63،اسلام آباد میں 24،بلوچستان میں 10،گلگت بلتستان میں اورآزاد کشمیر میں کورونا کا 01کیس رپورٹ ہواجبکہ کورونا نے سندھ میں 2،پنجاب اورآزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ29ہزار469 ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار832افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار118،اسلام آباد میں15ہزار649، بلوچستان میں12ہزار879 ،گلگت بلتستان میں2903اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2299کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید04مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6298ہوگئی۔

کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2403افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2199،خیبرپختونخوا میں 1250،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 67اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث63 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار881 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے589 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے288افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 80ہزار970مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار882کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے300افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26لاکھ42ہزار028افراد کے ٹیسٹ کےا جا چکے ہیں۔