Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

منی لانڈرنگ ریفرنس:زرداری اور فریال پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر

اسلام آباد:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد...
شائع 01 ستمبر 2020 10:21am

اسلام آباد:احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کردی ،سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔

اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج محمداعظم خان نےسابق صدرآصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور دیگر ملزمان کیخلاف میگامنی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کی۔

عدالت نے سابق صدر آصف زرداری اورفریال تالپورکی آج حاضری سےاستثنیٰ کی درخواستوں کو منظور کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے میگامنی لانڈرنگ ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کلئے، تاریخ مقرر کردی۔

عدالت نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمت تمام ملزمان پر 9 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی جبکہ ریفرنس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہو گی۔