Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

نوازشریف وطن واپس آنے کیلئے بہت بے چین ہیں،مریم نواز

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ...
شائع 01 ستمبر 2020 12:09pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نوازشریف وطن واپس آنے کیلئے بہت بے چین ہیں،حکومت نے جو نقصان 5سال میں کرنا تھا وہ 2سال میں کربیٹھی،ہم اے پی سی میں ضرور شرکت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کا لندن میں علاج چل رہا ہے،میں نے ان سے کہا ہے کہ علاج مکمل ہونے تک وطن واپس نہ آئیں،نواز شریف وطن واپس آنے کیلئے بہت بے چین ہیں۔

صحافی کے سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ مقافات عمل توشروع ہونا ہی تھا کیو نکہ ہرچیزکااپنا وقت مقرر ہے۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ میں نے سوچاتھا کہ حکومت اتنانیچےآنےمیں5سال لےگی لیکن حکومت نے جونقصان5سال میں کرناتھا وہ 2سال میں کر بیٹھی،ہمیں اپنا نہیں پاکستان کا سوچنا چاہیئے،ہم اے پی سی میں ضرورجائیں گے۔