Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے ‏نواز شریف بالکل صحت مندہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ میڈیکل...
شائع 01 ستمبر 2020 12:09pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ میڈیکل رپورٹ ثبوت ہے نواز شریف بالکل صحت مند ہیں۔

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ خود ثبوت ہے کہ ملزم بالکل صحت مند ہے، رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا کی وجہ سے اسپتال جانا چونکہ مناسب نہیں۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جب کورونا دنیا سے نیست و نابود ہو جائےگا تو علاج شروع ہو گا، عجیب نظام روا ہے یہاں نظام کے ساتھ۔