Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

پی ایس پی کاوسیم اخترکے 4سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپرجاری کرنےکااعلان

کراچی : پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)نے مئیر کراچی وسیم اختر کے...
شائع 01 ستمبر 2020 01:51pm

کراچی : پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی)نے مئیر کراچی وسیم اختر کے 4سالہ دور کیخلاف وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان ہاؤس میں پاک سرزمین کے سربراہ مصطفی کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے نا اہل لوگوں کے چلے جانے پر نوافل پڑھ کر رب تعالی کے شکر گزار ہوں ، آج کراچی کا شمار بدترین شہروں میں ہورہا ہے ، میرے دور اقتدار میں کراچی کا شمار دنیا کے بارہ بہترین شہروں میں ہوتا تھا ۔

مصطفی کمال نے کہا کہ آج نام نہاد بلدیاتی قیادت کراچی کی تباہی کا ذمہ دار بڑھتی تعمیرات کو ٹہراتی ہے ، جو نہ سمجھنے والی بات ہے ، تعمیرات میں ایک ایک اینٹ کا پورا پورا پیسہ منظور کاکا کو جاتا رہا ۔

نئے ضلع کے قیام پرسربراہ پی ایس پی کا کہنا تھا کہ اس کا بھی پورا پورا فائدہ صرف ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کو ہی ہونا ہے ۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کلئے 6ڈسٹرکٹ کو ختم کرکے اسے 18ٹاؤنز میں کلی اختیارت کے ساتھ تقسیم کرنا ہوگا جوکہ بے حد ضروری ہے ، اس دوران سربراہ پی ایس پی نے اپنے چھ نکات بھی پیش کئے ۔