Aaj News

پیر, مئ 20, 2024  
11 Dhul-Qadah 1445  

اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم اور صفدر کا کیس نوازشریف سے الگ کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاورکیپٹن...
شائع 01 ستمبر 2020 03:05pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازاورکیپٹن صفدر کا کیس سابق وزیراعظم نواز شریف سے الگ کردیا۔

اسلام آبادہائیکورٹ نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں اور انہیں عدالت پیشی سے روک دیا جبکہ اپیلوں پر 23ستمبر کو سماعت ہوگی۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ مریم نوازاورکیپٹن (ر)صفدر کی اپیلوں کے موقع پر رش ہو جاتا ہے، سیکیورٹی ایشوز ہوتے ہیں ،مسائل بنتے ہیں آئندہ سماعت پر آپ پیش نہ ہوں۔

عدالت نے کہاکہ ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اورمحمد صفدر کی اپیلیں نواز شریف کی اپیل سے الگ کر دیں۔