پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 296,590ہوگئی
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تعداد296,590ہوگئی جبکہ6,318 افراد جاں بحق ہوئے۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،ملک میں کورونا سے اموات اور کیسز میں بتدریج کمی کاسلسلہ جاری ہے۔
پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران ملک بھر میں مزید 441نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد2لاکھ96ہزار 590ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 2 ستمبر بروزبدھ کوبھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پاکستان میں آج کورونا کے مزید154نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9ہلاکتیں ہوئیں۔
پنجاب میں 89،بلوچستان میں 20، گلگت بلتستان میں 19،اسلام آباد میں 17اورآزاد کشمیر میں کورونا کے 09کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا نے پنجاب میں 5اور گلگت بلتستان میں 4مریضوں کی جان لے لی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائر س سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضوں کی تعدادایک لاکھ29ہزار615 ہوگئی جبکہ پنجاب میں96ہزار921افرادکورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں36ہزار265،اسلام آباد میں15ہزار666، بلوچستان میں12ہزار899 ،گلگت بلتستان میں2922اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے2302کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید18مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد6318ہوگئی۔
کورونا سے سندھ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں2409افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ پنجاب میں 2204،خیبرپختونخوا میں 1255،اسلام آباد میں175،بلوچستان میں141اور گلگت بلتستان میں 71اور آزاد کشمیر اورکورونا کے باعث63 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ08ہزار813 مریض زیرعلاج ہیں ،جن میں سے584 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ،کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے489افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 2لاکھ 81ہزار459مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران20ہزار480کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے441افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ۔
ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26لاکھ62ہزار508افراد کے ٹیسٹ کےہ جا چکے ہیں۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔