سانحہ بلدیہ فیکٹری: کیس کا فیصلہ محفوظ

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا فیصلہ 17 ستمبرکوسنایا جائےگا۔
شائع 02 ستمبر 2020 06:21pm

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فریقین کے دلائل مکمل ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ جو17 ستمبر کو سنایا جائے گا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کیس کا فیصلہ 17 ستمبرکوسنایا جائےگا۔

ملزمان کیخلاف سٹی کورٹ سے کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت منتقل ہوا۔

فروری2017میں ایم کیو ایم رہنما روف صدیقی،رحمان بھولا زبیرچریا اوردیگر پرفرد جرم عائد کی گئی۔

واضح رہے11ستمبر2012کو بلدیہ فیکٹری آتشزدگی کیس میں 260 افراد جل کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

فیکٹری مالکان نے آتشزدگی کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا تھا۔

کیس میں ملزمان کے خلاف 400عینی شاہدین اوردیگر نے بیان ریکارڈ کرائے۔کیس کی پیروی رینجرز پراسیکیوشن نے کی۔