ملک میں دوبارہ بارشوں کی پیشگوئی

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اورکل موسلا دھاربارشیں ہونگی۔ ...
شائع 02 ستمبر 2020 09:11pm

ملک کے بیشترعلاقوں میں آج اورکل موسلا دھاربارشیں ہونگی۔

طغیانی ،اربن فلڈنگ اورلینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ،لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت سکردو روڑ دوسرے روز بھی بند ہے ، بالائی علاقوں کے مکین سفر سے غیرضروری اجتناب کریں۔

این ڈی ایم اے ،محکمہ موسمیات اور انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ۔ کل بھی شدید بارشوں کی پیشنگوئی کردی ، طغیانی ،اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ،ندی نالوں میں طغيانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔

گزشتہ بارش کے باعث ناران گلگت روڈ جلکھڈ کے مقام پرلینڈ سلائیڈنگ سے بند،سیاح اورمسافرپھنس گئے ۔ جبکہ شاہراہ قراقرم کھول دی گئی۔

گلگت میں بارش سے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ۔ لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت سکردو روڑ دوسرے روز بھی بند ہے ۔

گزشتہ روز پنجاب کے علاقے جوہرآباد میں 154،نورپورتھل 126 اوراٹک میں 114ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جبکہ تربت42 اور لاڑکانہ میں 38سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم ترین علاقے رہے۔