خیبر پختونخوا: بارشوں سے تباہی، جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہو گئے، دشوار گزار علاقوں میں کئی گھروں کو جزوی جبکہ کئی گھر صفحہ ہستی سے مٹ گئے ۔
خیبر پختونخؤا میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ۔16 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ خواتین اور بچوں سمیت 31 افراد زخمی ہوئے۔
سیلاب اور بارش سے 83 مکانات کو جزوی جبکہ 11 مکانات کو مکمل نقصان پہنچا متعدد رابطہ پل ، فش فارمز سیلاب کی نذر۔لینڈسلائیڈنگ سے واٹر سپلائی سکیمیں شدید متاثر ہوگئیں ۔ڈپٹی کمشنر نے سیاحوں کو سوات سے نکلنے کا حکم دیدیا۔
دیر بالا، سوات، نوشہرہ اور چارسدہ کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے جبکہ مسلسل بارشوں کے باعث خانپورڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی۔ ڈیم سے اضافی پانی کے اخراج کے لیے سپل ویز کھول دئیے گئے ہیں۔
ضلع بٹگرام میں بارش سے اب تک دو بچیاں جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی لینڈسلائیڈنگ سے لنک سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ کئی جگہوں پر تودے گرنے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
لینڈسلائیڈنگ سے واٹر سپلائی سکیمیں شدید متاثر ہونے سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دریائے کابل میں سیلابی ریلے سے دریا کے نزدیک نشیبی علاقے زیر اب آگئے ہیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔