وزیراعظم کی انسدادتشددبل قومی اسمبلی میں جلد پیش کرنے کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو انسداد تشدد بل...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2020 10:53am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کو انسداد تشدد بل اسمبلی میں جلد پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے، اس کا خاتمہ ہماری عالمی ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ وزارت داخلہ کو کہہ دیا ہے کہ انسداد تشدد بل کو قومی اسمبلی میں جلد پیش کیا جائے کیونکہ مہذب جمہوری معاشرے میں تشدد ناقابل قبول ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ تشددہمارےآئین اوراسلام کی روح کےمنافی ہے،تشددکا خاتمہ ہماری بین الاقوامی ذمہ داری ہے۔