18سیاسی جماعتوں کےمالی گوشواروں کی چھان بین کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی جماعتوں سمیت 18 سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق رپورٹ الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی، آئندہ سماعت پر پولیٹیکل فنانس ونگ رپورٹ پر بریفنگ دے گا۔
الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کے مالی گوشواروں کی چھان بین سے متعلق تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی۔
الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس سیل نے پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں سمیت 18سیاسی جماعتوں کی رپورٹ جمع کروائی ۔
ممبر پنجاب نے کہا الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ کو رپورٹ پر 30 ستمبر کو بریفنگ دینے کی ہدایت کی ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ تحریک انصاف نے اپنے اکاؤنٹس کی تفصیلات دے دیں اب تمام سیاسی جماعتیں بھاگیں نہیں بلکہ تفصیلات جمع کروائیں، ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن کا مذموم چہرہ کھل کر سامنے آ گیا، نوازشریف واپس نہ آئے تو ضامن شہبازشریف جواب دے ہیں۔
وفاقی وزیر فیصل واڈا کیخلاف نا اہلی کی 4 درخواستوں پرسماعت بھی ہوئی، درخواستگزارپیش نہ ہوئے ۔
الیکشن کمیشن نے دلائل کا آخری موقع دیتے ہوئے کہاکہ درخواستگزاراگلی سماعت پرپیش نہ ہوئے توان کی درخواستیں خارج کردی جائیں گی، سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔