چیئرمین نیب کانیشنل کونسل آف آرٹس میں پینٹنگز کے غائب ہونے کانوٹس
اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیشنل کونسل آف آرٹس میں پینٹنگز کے غائب ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 15 روز میں ابتدائی رپورٹ طلب کرلی۔
چئیرمین نیب جاوید اقبال نے پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس سے انتہائی قیمتی اورنادر پینٹنگز کے غائب ہونے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا ۔
چیئرمین نے نیب راولپنڈی کوتحقیقات کرکے 15روزمیں ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اعلامیےمیں کہا گیا کہ کسی پینٹنگ کو تحفے دینے پر پابندی کے علاوہ پینٹنگ دوسری جگہ منتقل نہ کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اعلامیےمیں کہا کہ نیب راولپنڈی آرٹس کونسل میں مبینہ طور پرمن پسند افراد کی قواعد وضوابط کخلا ف تقرریوں اور مبینہ کرپشن کے الزامات کی تحقیقات بھی قانون کے مطابق مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے اور ذمہ داران کخلانف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔